زہرہ فونا اور امام مہدی قصہ امام مہدی کے پاکستان آنے کا
http://gestyy.com/w0Oq6W زہرہ فونا اور امام مہدی قصہ امام مہدی کے پاکستان آنے پاکستان کی تاریخ میں مزہب کے نام پر ایسے کئی مضحکہ واقعات پیش آچکے ہیں اور اب بھی وقتا" فوقتا" پیش آتے رہتے ہیں جن کا انجام نہ صرف ہم کو بلکہ پوری دنیا کو ہم پر ہنسنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ۔ یہ سن 70 کی بات ہے کہ جب انڈونیشیا میں صدر سوہارتو کی حکومت تھی کہ وہاں کی ایک خاتون زہرہ فونا نے حضرت مہدی ؑ کی والدہ ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کے رحم میں پرورش پانے والا بچہ حضرت مہدیؑ ہے کیونکہ اسکے پیٹ سے کان لگا کر سننے پر اذان اور تلاوت قران کی آواز آتی ہے۔ یہ خبر زہرہ فونا کے پڑوس محلے سے نکل کر پورے شہر اور پھر سارے انڈونیشیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئ۔ لوگ جوق در جوق اس خاتون کا دیدار کرنے اور اس کے پیٹ سے کان لگا کر اذان وہ تلاوت کی آوز سننے کے لئے آنے لگے۔ جب یہ خبر اخبارات کے ذریعے انڈونیشی حکام تک پہنچی تو سب سے پہلے نائب صدر آدم مالک نے زہرہ کو اپنی رہائش گاہ مدعو کیا اور اس سے ملاقات کر کے باقاعدہ کان لگا کر اذان سننے کے شرف حاصل کیا۔ اس کے بعد انڈونیشیا کے وزیر مزہبی...