Bap bati
" گناہ یا عبادت " گائیڈ سے جب اس تصویر کی اہمیت پوچھی تو اس نے یوں کہنا شروع کیا: ھر کلچر میں کچھ لوک داستانیں ایسی ھوتی ھیں جو رسوم و رواج سے ھٹ کر انسان کو سوچنے کے نئے انداز نئے زاوئیے دے جاتی ھیں۔ ایسی ھی ایک کہانی قدیم اسپین کی ھے۔ بادشاہ نے ایک بوڑھے شخص کو “بھوک تا مرگ" کی سزا دی اور اسے جیل میں ڈال دیا جب تک کہ وہ بھوک سے مر نہ جائے۔ بوڑھے کی ایک ھی بیٹی تھی جس نے باپ سے روزانہ ملاقات کی درخواست دی جو بادشاہ نے قبول کر لی۔ گیٹ پر بیٹی کی سختی سے تلاشی لی جاتی کہ کہیں وہ اپنے باپ کیلئے خورد و نوش کا سامان نہ لے جاسکے. ھر گزرتے دن کیساتھ بوڑھا کمزور ھونے لگا۔ نڈھال باپ کو موت کے قریب جاتے دیکھ کر بیٹی ایک بے بس سوال بن کر رہ گئ۔ کیا میں اپنے باپ کو چند مزید سانسیں بھی نہیں دے سکتی؟ روزانہ کیطرح بیٹی نے اپنی شیرخوار بچی کو گھر پر چھوڑا اور تلاشی کے مراحل سے گزر کر تاریک کوٹھڑی میں پہنچی۔ ھاتھ پاوں زنجیروں میں قید اس کا بھوکا پیاسا باپ فرش پر نیم بیہوش پڑا تھا۔ ڈوبتے دل کے ساتھ بیٹی نے کچھ دیر پدرانہ محبت اور گناہ کو ترازو کیا۔ پھر کسی انجان جذبے ...