Posts

Showing posts from September, 2018
Image
طنزومزاح نیاز! یہ کالم پڑھو تو رابطہ کرو نیاز تین چار سال پہلے میرا ڈرائیور تھا۔گاڑی بہت صاف رکھتا تھا‘ گھر کا چھوٹا موٹا پلمبرنگ کا کام بھی کردیتا تھا‘ خراب انرجی سیور بھی ٹھیک کرلیتا تھا‘ پانی والی موٹر کی ریپرئنگ بھی جانتا تھا۔۔۔الغرض ہر کام میں کچھ نہ کچھ ماہر تھا سوائے ڈرائیونگ کے۔اِس معاملے میں اُس کے اپنے ہی اصول تھے۔ مثلاً گاڑی ریورس کرتے ہوئے وہ شیشوں کی مدد لینے کا قائل نہیں تھا۔ جونہی ٹھاہ کی آواز آتی، خود ہی سمجھ جاتا کہ گاڑی اب مزید ریورس نہیں ہوسکتی۔اُس کے اکثر کام میرے ذمہ تھے۔ مثلاً شام کوکسی ڈنر میں جانے کے لیے خود ہی گاڑی لے کر نکل جاتا تو اکثر اُس کا میسج آجاتا’’سرجی! آتے ہوئے آدھی ڈبی سگریٹ لیتے آئیں‘‘۔ایک دفعہ میں رات کو دیر تک کام کرتے ہوئے مجھے بھوک لگ گئی۔ میں نے اسے تین سو روپے دے کر مارکیٹ بھیجا کہ دو برگر لے آؤ‘ ایک اپنے لیے ،ایک میرے لیے۔ موصوف نے واپسی پر ڈیڑھ سو روپے میرے ہاتھ پر رکھ دیے اور فرمایا’’اُس کے پاس صرف میرا ہی برگر بچا تھا‘ آپ کا نہیں ملا‘‘۔ نیاز کو بلاوجہ ہارن بجانے کی بیماری تھی۔ایک دفعہ مجھے شک گذر ا کہ اُس نے کافی دنوں سے گاڑی کا انجن...

بکریوں کی فزیبلٹی

50 ٹیڈی بکریوں کی فزیبلٹی رپورٹ اندھا دھند انوسٹمنٹ سے پہلے اس سلسلے کو مکمل فالو کر لیں۔ اس ضمن میں انوسٹمنٹ سے زیادہ تجربہ اور مینجمنٹ ضروری ہے۔ کیونکہ غلط مینجمنٹ سے 100 بکریوں کا فارم تباہ ہو جاتا ہے جبکہ اچھی مینجمنٹ اور تجربہ سے 30 ٹیڈی بکریوں سے 400 بکریاں دو سال میں حاصل کر کے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں کمایا جا سکتا ہے۔ اسلئے علم تجربے اور مینجمنٹ پر زیارہ دھیان کی ضرورت ھے ------------------------------------------  کسی بھی پروجیکٹ میں نفع کا تعین اخراجات نکال کر کیا جاتا ہے۔ اگر پروجیکٹ کے اخراجات منافع سے زیادہ ہیں تو پھر پروجیکٹ نقصان میں ہے اور اگر پروجیکٹ کے اخراجات منافع سے کم ہے اور پھر نفع حاصل ہوا ہے۔ قیمت فروخت میں سے تمام قسم کے اخراجات کو منفی کیا جائے تو منافع یا نقصان نکل آتا ہے ۔ فرض کریں اس پوسٹ میں چالیس عدد بچوں کو چھ ماہ کی عمر میں پانچ ہزار فی بچہ فروخت کیا گیا ہے۔ اور فارم پر مندرجہ ذیل نوعیت کے اخراجات ہوئے ہیں بکریوں کو منڈی سے فارم پر لانے کا خرچہ یعنی گاڑی کا کرایہ فارم پر کام کرنے والے ملازم کی تنخواہ جانوروں پر خوراک کی مد میں اٹھنے والے...