help other
بھوک کی شدت سے برا حال تھا گاڑی کسی ہوٹل پر کھڑی کرنے کا وقت نہ ملا کیونکہ گرمی انتہاء کی تھی اور گاڑی کا ائیر کنڈیشن چل رہا تھا کار سے نہ اترنے کی غرض سے سوچا کہ کھانا اب گھر جاکر ہی کھاوں گا....... میرا دبئی میں ایک چھوٹا سا بزنس تھا لیکن ان دنوں کام بالکل نہیں تھا اس لیے گاہکوں کو جاکر ملنا پڑ رہا تھا....... کام نہ ہونے کی وجہ سے پیسوں کی کمی ہوگئی تھی جیب میں صرف دو سو درہم رہ گئے تھے. اسی سوچ میں گاڑی پارکنگ میں کھڑی کر رہا تھا....... کہ ایک بنگالی لڑکا پسینے سے شرابور گندے سے کپڑے پہنے ہوئے میری کار کی طرف بڑھا میں نے شیشہ نیچے کیا تو کہنے لگا........ " السلام علیکم ! بھائی کیا حال ھے میں مسلمان ہوں اور شکل سے آپ بھی مجھے مسلمان لگتے ہیں مجھے آپ سے ایک گزارش کرنی ہے. " میں نے پوچھا کیا بات ھے. وہ ایک دم رونے لگا اور بولامیں فقیر نہیں ہوں لیکن دو دن سے بھوکھا ہوں. میری والدہ بیمار ہیں میرے پاس کوئی نوکری بھی نہیں.....کیا آپ مجھے 50 درہم دے سکتے ہیں مجھے بھوک لگی ہے...... اور میں اپنی ماں کو کچھ پیسے جمع کرکے بنگلہ دیش بھیجنا چاہتا ہوں تاکہ میری ماں دوا لے سکے...... 5...