پرانی چیزیں کیسے بکتی ہیں
.ایک دور تھا جب دولہے کو نوٹوں والا ہار پہنایا جاتا تھا۔ اب تو نوٹوں والے ہار ختم ہوچکے ہیں لیکن مجھے حیرت ہوئی جب میں نے لاہور کے معروف ”شاہ عالمی“ بازار میں ایک ہاروں والی دوکان پر نوٹوں والے ہار لٹکتے دیکھے۔ میں نے دوکاندار سے پوچھا کہ کیا آج کل بھی یہ ہار بکتے ہیں؟؟؟ اُس نے طنزیہ نظروں سے میری طرف دیکھا اور ایک حیرت انگیز جملہ کہا”بھائی صاحب اِس ہارکی تو اتنی ڈیمانڈ ہے کہ ہمارے لیے آرڈر پورے کرنا مشکل ہوجاتاہے۔“ میں مبہوت رہ گیا اور ڈرتے ڈرتے ایک اور سوال پوچھا”کیا سہرے بھی اسی ذوق و شوق سے فروخت ہوتے ہیں؟؟؟“ اس کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی”سہرے تو اتنے فروخت ہوتے ہیں کہ ہمیں دو شفٹوں میں کاریگربٹھانے پڑتے ہیں“۔میں چیونگم بہت کم کھاتاہوں‘ میرے دوستوں میں بھی کوئی ”ببل گم“ کا شوقین نہیں۔ لیکن مجھے حیرت ہوتی ہے کہ ٹی وی پر ببل گم کا اشتہار مہنگے ترین ریٹس پر چلتا ہے۔ میں نے ایک ببل گم بنانے والی کمپنی کے بندے سے پوچھا کہ دو روپے کی ببل گم کوئی خریدتا بھی ہے یا نہیں؟؟؟ اُس نے بھی حیران کن جواب دیا”جناب اس کام میں تو اتنی کمائی ہے کہ جھولیا ں بھر بھر کے پیسے آتے ہیں“۔ ہ...