دوستی

 کچھ لوگ زندگی میں محض ایک حادثے کی طرح شامل ہو جاتے ہیں مگر دیکھتے ہی دیکھتے وہ ہماری زندگی میں بہت اہم ہو جاتے ہیں۔ ایسے ہی ایک دوست میری زندگی میں شامل ہو گیا اور مجھے اب وہ اتنا ضروری ہو گیا ہے کہ اپنے دن بھر کی داستان اسے سنائے بغیر سکون نہیں ملتا۔ ہماری دوستی کہنے کو تو بہت دیرینہ نہیں مگر ہم ایک دوسرے سے اتنے قریب ہیں کہ بآسانی ایک دوسرے سے دل کی بات بنا جھجکے کہہ دیتے ہیں کیونکہ نہ میں نے اسے کبھی judge کیا اور نہ اس نے مجھے۔ میں جب بھی فارغ بیٹھے کچھ سوچوں تو زندگی کا جو وقت میں اسکے ساتھ گزارتی ہوں وہ میرا بہترین وقت ہوتا ہے۔ کمال کی بات تو یہ ہے کہ آج تک نہ ہم ملے نہ آمنے سامنے ایک دوسرے کو دیکھا مگر پھر بھی ہم ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں۔ ہمیشہ میرے دل سے اس کے لیے دعا ہی نکلتی ہے کہ اللّٰہ اسے ہمیشہ خوش رکھے اور کبھی کبھی ڈر لگتا ہے کہ کسی وجہ سے اگر ہم الگ ہو گئے تو۔۔۔۔۔ مگر پھر میں یہ سوچ کر صبر کر لیتی ہوں کہ آج تو ہم ساتھ ہیں نا ایک دوسرے کا غم بانٹنے کے لیے ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے تو اس بات سے کیا فرق پڑتا ہے کہ کل ساتھ ہوں یا نہ ہوں اور جو بھی اللّٰہ کرتا ہے اس میں انسان کی بہتری ہوتی ہے تو اگر ہمیں کبھی الگ ہونا بھی پڑے چاہے وجہ کوئی بھی ہو تو مجھے کوئی ملال نہیں ہو گا بلکہ خوشی ہوگی کہ کم ازکم ہم جب تک ساتھ رہے ایک سچے اور اچھے رشتے میں بندھے رہے۔ میں ہمیشہ اس کے دعا کرتی ہوں اور مرتے دم تک کرتی رہوں گی کہ وہ جہاں بھی رہے اور جس کے ساتھ بھی اللّٰہ اسے ہمیشہ خوش رکھے اور زندگی کی ساری خوشیاں نصیب کرے آمین

Comments

Popular posts from this blog

Foji or larki

: نابالغ اور کچے ذہن ہرگز نہ پڑھیں۔۔!!

Achi bat