Posts

Half girlfriend

Image

Rap in shadi program

Image

ريواز برج جھنگ

Image
ريواز برج یہ دریائے چناب پر جھنگ کے قريب انگريز کا بنايا ہوا ريواز برج (چنڈ پُل) کہلاتا ہے۔  ريواز برج ايک ميل سے زيادہ لمبا ہے۔ پل کے اوپر لگی ہوئی مہر کے مطابق يہ 1904ميں برطانوی کمپنی ميگليلن لميٹيڈ نے ہندوستان کی نارتھہ ويسٹرن ريلوے کے لئے کُلتھا ورکس گلاسکو ميں بنايا تھا۔ يہ پل لالیاں اور سرگودھا کو جھنگ اور ملتان سے ملاتا ہے، ابتدا ميں يہ پل دريا پر ريل گاڑيوں کو گذارنے کے لئے بنايا گيا تھا مگر بعد ميں اس پر پختہ سڑک بھی بنادی گئی، اب روڈ ٹریفک کےلییے اس کے متوازی مگر کچھ فاصلہ پر ایک نیا پل بنا دیا گیا ہے جسکی وجہ سے ریواز پل عدم توجہی کا شکار ہے انجينئرنگ کے اس شاہکار کے دونوں سروں پر ريواز ايسٹ بينک اور ريواز ويسٹ بينک کے ريلوے سٹيشن ہيں جنہیں ہندوستان کی نارتھ ويسٹرن ريلوے نے ملک کے جنوب مغربی علاقوں کو ملانے کے لئے تعمير کیا تھا۔  Visitorsاب تو اس پل پر سے کسی  s کو پولیس نہیں جانے دیتی رشوت لیتی ہے گورنمنٹ کو چاہئے تھا کہ اس کو ایک تفریق مقام بنا دیتی ارد گرد بہت سا سرکاری رقبہ فضول پڑا ہے

بناولنٹ فنڈ تعلیمی وظائف 2019

📣 ٭پنجاب گورنمنٹ نے اپنے تمام ملازمین کے بچوں کے لئے بناولنٹ فنڈ تعلیمی وظائف 2019 میں اضافہ کر دیا ہے جس کے مطابق سکالر شپ کے نئے ریٹس درج ذیل ہیں!٭ 🖋 ٭گزٹڈ ملازمین( سکیل 16 تا 22) کے بچوں کے لئے٭ ٭1٭ پرئمری سے میٹرک تک 5000 روپے سے بڑھا کر 20000 روپے ٭2٭ انٹرمیڈیٹ سے بیچلر تک 14000 روپے بڑھا کر 50000 روپے ٭3٭ ماسٹر، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے 16000 سے بڑھا کر 50000 روپے ٭نان گزٹڈ ملازمین ( سکیل 1 تا 15) کے بچوں کے لئے٭ ٭1٭ پرئمری سے میٹرک تک 1500 روپے سے بڑھا کر 5000 روپے ٭2٭ انٹرمیڈیٹ سے بیچلر تک 3000 روپے بڑھا کر 10000 روپے ٭3٭ ماسٹر، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے 6000 سے بڑھا کر 10000 روپے اس سلسلے میں درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے جو کہ 2019-01-01 تا 2019-03-31 تک ہے.  📅 *شرائط و ظوابط* 📰 *1* طلباء و طالبات کے والدین میں سے کسی ایک کا گورنمنٹ ملازم ہونا ضروری ہے. ( تمام ان سروس, ریٹائرڈ یا وفات شدگان) *2* یہ سکالرشپ پرائمری تا ماسٹر لیول تک کے ان طلباء و طالبات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے گذشتہ امتحان میں 60% نمبر لئے ہیں. *3* وہ بچے جن کے مارکس 90% ی...

Katrina kaif ki shadi

Image

فتنہ آسیہ مسیح

Image
Image
طنزومزاح نیاز! یہ کالم پڑھو تو رابطہ کرو نیاز تین چار سال پہلے میرا ڈرائیور تھا۔گاڑی بہت صاف رکھتا تھا‘ گھر کا چھوٹا موٹا پلمبرنگ کا کام بھی کردیتا تھا‘ خراب انرجی سیور بھی ٹھیک کرلیتا تھا‘ پانی والی موٹر کی ریپرئنگ بھی جانتا تھا۔۔۔الغرض ہر کام میں کچھ نہ کچھ ماہر تھا سوائے ڈرائیونگ کے۔اِس معاملے میں اُس کے اپنے ہی اصول تھے۔ مثلاً گاڑی ریورس کرتے ہوئے وہ شیشوں کی مدد لینے کا قائل نہیں تھا۔ جونہی ٹھاہ کی آواز آتی، خود ہی سمجھ جاتا کہ گاڑی اب مزید ریورس نہیں ہوسکتی۔اُس کے اکثر کام میرے ذمہ تھے۔ مثلاً شام کوکسی ڈنر میں جانے کے لیے خود ہی گاڑی لے کر نکل جاتا تو اکثر اُس کا میسج آجاتا’’سرجی! آتے ہوئے آدھی ڈبی سگریٹ لیتے آئیں‘‘۔ایک دفعہ میں رات کو دیر تک کام کرتے ہوئے مجھے بھوک لگ گئی۔ میں نے اسے تین سو روپے دے کر مارکیٹ بھیجا کہ دو برگر لے آؤ‘ ایک اپنے لیے ،ایک میرے لیے۔ موصوف نے واپسی پر ڈیڑھ سو روپے میرے ہاتھ پر رکھ دیے اور فرمایا’’اُس کے پاس صرف میرا ہی برگر بچا تھا‘ آپ کا نہیں ملا‘‘۔ نیاز کو بلاوجہ ہارن بجانے کی بیماری تھی۔ایک دفعہ مجھے شک گذر ا کہ اُس نے کافی دنوں سے گاڑی کا انجن...